پاکستان
24 جنوری ، 2013

عید میلاد النبی: کراچی، حیدر آباد، جامشورو، خیرپور میں ڈبل سواری پر پابندی

عید میلاد النبی: کراچی، حیدر آباد، جامشورو، خیرپور میں ڈبل سواری پر پابندی

کراچی … سندھ حکومت نے کراچی ، حیدر آباد، جامشورو اور خیرپور میں 12 ربیع الاول کو ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔ محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق کل عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر کراچی، حیدر آباد، جامشورو اور خیر پور میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ۔ نوٹی فکیشن کے مطابق چاروں شہروں میں کل صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

مزید خبریں :