پاکستان
24 جنوری ، 2013

کراچی :لانڈھی میں 2 دھماکے، ڈی ایس پی سمیت 3 پولیس اہلکار شہید

کراچی :لانڈھی میں 2 دھماکے، ڈی ایس پی سمیت 3 پولیس اہلکار شہید

کراچی …کراچی شرقی کے علاقے لانڈھی شیرپاوٴکالونی میں دو دھماکو کے نتیجہ میں ڈی ایس پی سمیت 3 پولیس اہلکارجاں بحق ہو گئے۔جیو ٹی وی کے نمائندے کے مطابق پہلا دھماکا کچرا کنڈی میں ہوا جس کے بعد پولیس اور دیگر امدادی ٹیموں کو طلب کیا گیاجوں ہی یہ امدادی ٹیمیں پولیس اور پولیس کا بم ڈسپوزل کا عملہ جائے وقوع پر پہنچا اسی اثناء میں دوسرا بھی دھماکا ہوا جس کے نتیجہ میں ہلاکتیں ہوئیں اور پولیس و دیگر سیکیورٹی کا عملہ متاثر ہوا۔پہلا دھماکا ،جس کی گونج دور دور تک سنی گئی تاہم اس میں جانی نقصان نہیں ہواتھا تاہم دوسرے دھماکے میں ڈی ایس پی سمیت 3اہلکار جاں بحق ہو گئے جبکہ اٹھارہ افرادزخمی ہوگئے جن میں اورایس ایچ او بھی شامل ہیں ۔جیو نیوز کے رپورٹر طلحہ ہاشمی کے مطابق لانڈھی شیر پاوٴ کالونی میں کچرے کے ڈھیر میں پہلا دھماکا ہوا تھا جس کے بعد پولیس اور دیگر ریسکیو ادارے دھماکے کی جگہ پر پہنچے ،تاہم 15 سے 20 منٹ بعد دوسرا دھماکا ہوگیا جو انتہائی شدید تھا۔انھوں نے بتایا کہ بظاہر یہ ٹریپ تھا جس میں جب لوگ دھماکے والی جگہ پر پہنچے تو دوسرا دھماکا ہوگیا،دھماکے کے نتیجے میں تین گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں جبکہ ایک پولیس موبائل کو بھی نقصان پہنچا ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق دوسرے دھماکے کا مواد ایک سیمنٹ کے بلاک کے اندر نصب تھا اور میں بال بیرنگ لگائے گئے تھے، جبکہ پہلے دھماکے میں ایک کنستر استعمال کیا گیا تھا۔پولیس اور امدادی ادارے دھماکے کے مقام پر اپنی اپنی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

مزید خبریں :