پاکستان
16 جنوری ، 2012

پاک افغان تجارت کا حجم بڑھایا جائے گا،وزیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ

 پاک افغان تجارت کا حجم بڑھایا جائے گا،وزیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ

اسلام آباد…وزیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان مشترکہ ایوان ہائے صنعت و تجارت مارچ تک قائم کرلیا جائے گا۔ پاک افغان تجارت کا حجم 25 کروڑ ڈالر کے لگ بھگ ہے جسے بڑھایا جائے گا۔ اسلام آباد میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس شروع ہوگیا ہے جو دو روز تک جاری رہے گا۔ وزیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ اپنے افغان ہم منصب ڈاکٹر حضرت عمر ذخیل وال کی زیر صدارت اجلاس کی سربراہی کر رہے ہیں۔ افتتاحی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان،افغانستان کے راستے سڑک اور ریل کے ذریعے تجارتی راستوں کو وسعت دے رہا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ دو سال کے سیلاب اور بین الاقوامی قیمتوں کے چڑھاوٴ کے باوجود معیشت بہتر رہی۔پاکستان سبسڈیز اور اداروں میں بحالی نو اور ٹیکس میں اصلاحات کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس موقع پر افغان وزیر خزانہ حضرت عمر ذخیل وال نے کہا کہ پاکستان اہم ترین تجارتی دوست ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ اقتصادی کمیشن کے گزشتہ اجلاس میں جو معاملات زیر التواء ہیں انہیں بھی نمٹایا جائے۔

مزید خبریں :