پاکستان
25 جنوری ، 2013

طالبان سے مذاکرات کیلئے ٹیم کی تشکیل جلد کر لیں گے ،میاں افتخار حسین

طالبان سے مذاکرات کیلئے ٹیم کی تشکیل جلد کر لیں گے ،میاں افتخار حسین

پشاور…وزیر اطلاعات خیبر پختون خوا میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ دیرپاامن کے قیام کیلئے طالبان کیساتھ مذاکرات ضروری ہیں،ہم نے تحریک طالبان کے ساتھ مذاکرات کیلئے کھلے عام دعوت دی ہے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں میاں افتخار کا کہنا تھاکہ مذاکراتی ٹیم کی تشکیل کیلئے مشاورت آئندہ 20 دن میں مکمل ہوجائیگی۔انہوں نے وضاحت کرتے ہو ئے کہا کہ طالبان کو رہا نہیں کیاگیا بلکہ افغان حکومت سے قیدیوں کا تبادلہ ہوا ۔طاہر القادری کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا ہے کہ طاہر القادری کے حکومت کیساتھ مذاکرات سے جمہوریت کی فتح ہوئی ۔

مزید خبریں :