Time 23 فروری ، 2024
پاکستان

کل سندھ اسمبلی میں حلف نہیں اٹھائيں گے: جی ڈی اے، جماعت اسلامی اور جے یو آئی کا اعلان

اپوزیشن جماعتوں نے سندھ اسمبلی کے باہر انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاج کا اعلان کیا، جے یو آئی نے کارکنوں کو اجلاس کے موقع پر پہنچنے کی ہدایت کردی— فوٹو: حافظ نعیم آفیشل
اپوزیشن جماعتوں نے سندھ اسمبلی کے باہر انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاج کا اعلان کیا، جے یو آئی نے کارکنوں کو اجلاس کے موقع پر پہنچنے کی ہدایت کردی— فوٹو: حافظ نعیم آفیشل

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے)، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، جماعت اسلامی اور جمعیت علمائے اسلام نے کل سندھ اسمبلی کے باہر انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف کل کے حریف ایک پیج پر آگئے اور سندھ اسمبلی میں حلف نہ اٹھانے کا اعلان کیا۔

جی ڈی اے رہنما صفدرعباسی اور صدر پی ٹی آئی سندھ حلیم عادل شیخ کاکہناتھا کہ سندھ کے چھ کروڑ عوام کے حق پرڈاکا ڈالا گیا، کل احتجاج کیلئے سندھ اسمبلی جانے سے روکا گیا تو دیکھیں گے کیا کرنا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم ریجیکٹڈ پارٹی ہے، ووٹ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کو پڑے ہیں۔

جے یو آئی رہنما راشد سومرو نے کہاکہ سندھ بھر کے کارکان صبح سندھ اسمبلی پہنچیں۔ جی ڈی اے اور دیگر سیاسی جماعتوں نے آئندہ کا لائحہ عمل کیلئے کمیٹی بنانے کا بھی اعلان کیا۔

دوسری جانب سندھ اسمبلی کا اجلاس کل صبح 11 بجے ہوگا اور نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے۔

مزید خبریں :