25 جنوری ، 2013
کراچی … پی ٹی اے نے ملک بھر میں موبائل فون سروس کی بحالی کا حکم دیدیا، کراچی، کوئٹہ اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بحال ہونا شروع ہوگئی۔ حکومت نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے باعث صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک موبائل فون سروس بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ تازہ اطلاعات کے مطابق پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے ملک بھر میں موبائل فون سروس بحال کرنے کا حکم دیدیا ہے جس کے بعد کراچی، کوئٹہ ، لاہور ، راولپنڈی اور ملتان سمیت ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے ۔ پی ٹی اے نے ہدایت کی ہے کہ تمام موبائل فون آپریٹرز سروس بحال کردیں۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے صوبائی حکومتوں کی درخواست پر 40 سے زائد شہروں میں موبائل فون سروس بند کی تھی۔