پاکستان
Time 24 فروری ، 2024

اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی کے انتخاب کا شیڈول جاری

پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے ان کے نامزد امیدواروں کا انتخاب بلامقابلہ ہو: ذرائع۔ فوٹو فائل
پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے ان کے نامزد امیدواروں کا انتخاب بلامقابلہ ہو: ذرائع۔ فوٹو فائل

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی کے چناؤ کے لیے ووٹنگ کل ہو گی۔

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے صوبائی اسمبلی کے نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے چناؤ کے لیے شیڈول جاری کیا۔

آغا سراج درانی نے بتایا کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی آج جمع ہوں گے اور شام 6 بجے تک کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی ہو گی جبکہ شام 7 بجے منظور کاغذات نامزدگی کی فہرست جاری کی جائے گی۔

جاری شیڈول کے مطابق سندھ اسمبلی کا اجلاس کل صبح 11 بجے ہو گا جس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہو گا۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ چاہتی ہے کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی کا انتخاب بلامقابلہ ہو تاہم ایم کیو ایم پاکستان نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔

پیپلز پارٹی چاہتی ہے اسپیکر کیلئے اویس قادر شاہ اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے نوید انتھونی بلا مقابلہ منتخب ہوں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ناصر حسین شاہ اور شرجیل میمن کو ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے بات چیت کی ذمہ داری دی ہے۔

مزید خبریں :