Time 25 فروری ، 2024
کھیل

پی ایس ایل دوبارہ کھیلنے پر خوش ہوں،پاکستان میں فاسٹ بولنگ کا زبردست ٹیلنٹ ہے: ملز

فوٹو: جیو نیوز
فوٹو: جیو نیوز

اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل انگلش بولر ٹمال ملز کا کہنا ہے کہ ایک بار پھر پاکستان سپر لیگ کیلئے واپس آنے پر خوش ہوں، یونائیٹڈ کے ساتھی کرکٹرز شاداب اور اعظم خان کے ساتھ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کھیل چکا ہوں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ٹمال ملز نے کہا کہ امید ہے اگلے دو ہفتوں کے دوران زبردست کرکٹ کھیلوں، پی ایس ایل کا معیار دنیا کی ٹاپ لیگز میں سے ہے، جب سے لیگ پاکستان واپس آئی ہے اس کا معیار اور بہتر ہوا ہے۔

ٹمال ملز نے کہا کہ پی ایس ایل کے اس ایڈیشن میں اب تک کافی دلچسپ میچز دیکھنے کو ملے ہیں، پاکستان میں فاسٹ بولنگ کا زبردست ٹیلنٹ موجود ہے، فرنچائز کرکٹ کا حسن سنسنی خیز مقابلوں میں ہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لیگز میں کھلاڑیوں کو قریب سے جاننے کا موقع ملتا ہے ،اس کا فائدہ بھی ہے، نقصان بھی، اگر مجھے حریف بیٹرز کا انداہ ہوسکتا تو انہیں بھی میری بولنگ کا اندازہ ہوجاتا ہے۔

ٹمال ملز نے کہا کہ نسیم شاہ کے دونوں بھائی عبید اور حنین زبردست ٹیلنٹ ہیں، ایمرجنگ پلیئر کے قانون کی وجہ سے ان کو کھیلنے کا موقع بھی یقینی مل رہا ہے، پلیئرز کے لیے سیکھنے کا سب سے بہترین موقع کھیلنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں میرا اولین ہدف ٹورنامنٹ جیتنا ہے، ساتھ ساتھ نوجوان کرکٹرز کو بھی کچھ دے کر جانا چاہتا ہوں۔

ٹمال ملز نے کہا کہ میں ایک بار پھر انگلش ٹیم میں واپسی کیلئے پرامید ہوں، دسمبر میں سیریز کھیلی، امید ہے ورلڈ کپ کیلئے جگہ بنا پاؤں،کوشش ہوگی کہ پی ایس ایل اور دیگر لیگز میں بہترین پرفارمنس دے کر سلیکٹرز کو متوجہ کروں۔

مزید خبریں :