پاکستان
Time 27 فروری ، 2024

ائیر ایمبولینس منصوبہ مریم نواز کا نہیں پرویز الٰہی کا اقدام تھا: راجہ بشارت

میو اسپتال لاہور میں ایمبولینس ہیلی ٹاور تعمیرکیا گیا تھا، شہباز شریف حکومت نے منصوبے پر کام روک دیا گیا تھا: پی ٹی آئی رہنما/ فائل فوٹو
میو اسپتال لاہور میں ایمبولینس ہیلی ٹاور تعمیرکیا گیا تھا، شہباز شریف حکومت نے منصوبے پر کام روک دیا گیا تھا: پی ٹی آئی رہنما/ فائل فوٹو

لاہور: پی ٹی آئی رہنما راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ ائیر ایمبولینس منصوبہ مریم نواز کا نہیں بلکہ پرویز الٰہی کا اقدام تھا۔

ایک بیان میں راجہ بشارت نے کہا کہ  پنجاب میں ائیرایمبولینس منصوبہ پرویز الٰہی کا تھا یہ مریم نواز کا اقدام نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ منصوبے پر کام 2003 میں شروع کیا گیا تھا، میو اسپتال لاہور میں ایمبولینس ہیلی ٹاور تعمیرکیا گیا تھا، شہباز شریف حکومت نے منصوبے پر کام روک دیا  تھا۔

راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں منصوبے پر دوبارہ کام شروع کیا گیا، ایک دوست ملک سے ائیر ایمبولینس لینے کیلئے معاہدہ بھی طے پایا تھا۔

مزید خبریں :