Time 27 فروری ، 2024
دنیا

الجزائر میں دنیا کی تیسری بڑی مسجد کا افتتاح کردیا گیا

مسجد 70 ایکڑ کے رقبے پر تعمیر کی گئی ہے جس میں ایک لاکھ 20 ہزار نمازیوں کی گنجائش ہے— فوٹو: اے پی
مسجد 70 ایکڑ کے رقبے پر تعمیر کی گئی ہے جس میں ایک لاکھ 20 ہزار نمازیوں کی گنجائش ہے— فوٹو: اے پی 

شمالی افریقا کے ملک الجزائر میں دنیا کی تیسری بڑی مسجد کا افتتاح کردیاگیا۔

دارالحکومت الجزائرسٹی میں تعمیرکی گئی مسجد افریقا کی سب سے بڑی مسجد ہے جس کا گزشتہ روز الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون نے افتتاح کیا۔

مسجد جامع الجزائر، مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ کے بعد دنیا کی تیسری بڑی مسجد ہے اور جامع مسجد کا 869 فٹ بلند مینار دنیا کا طویل ترین مینار ہے۔

مسجد 70 ایکڑ کے رقبے پر تعمیر کی گئی ہے جس میں ایک لاکھ 20 ہزار نمازیوں کی گنجائش ہے جبکہ مسجد میں لکڑی اور سنگ مرمر استعمال کیا گیا ہے جس پر عرب اور شمالی افریقی طرز کی نقاشی کی گئی ہے۔

مسجد میں ہیلی پیڈ اور لائبریری بھی بنائی گئی ہے جس میں 10 لاکھ سے زیادہ کتابیں رکھی جاسکتی ہیں۔ جامع مسجد الجزائر کو یکم رمضان المبارک کو عام افراد کیلئے کھولا جائے گا۔

مزید خبریں :