کاروبار
Time 01 مارچ ، 2024

سخت اور غیر مقبول فیصلوں سے معیشت بحال ہوگی: وزارت خزانہ

نئی حکومت ایف بی آر کی تنظیم نو کیلئے ضروری اصلاحات کرے، حکومتی ملکیتی اداروں میں گورننس اور مالی کارکردگی بہتر بنانا ہوگی: وزارت خزانہ/ فائل فوٹو
نئی حکومت ایف بی آر کی تنظیم نو کیلئے ضروری اصلاحات کرے، حکومتی ملکیتی اداروں میں گورننس اور مالی کارکردگی بہتر بنانا ہوگی: وزارت خزانہ/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وزارت خزانہ کی طرف سے ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ اور آؤٹ لک برائے فروری 2024 جاری کردیا گیا۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ سخت اور غیر مقبول فیصلوں سے معیشت بحالی کی راہ پر گامزن ہے، نئی حکومت ایف بی آر کی تنظیم نو کیلئے ضروری اصلاحات کرے، حکومتی ملکیتی اداروں میں گورننس اور مالی کارکردگی بہتر بنانا ہوگی۔

وزارت خزانہ کے مطابق معیشت استحکام کے اقدامات، شرح مبادلہ کے استحکام کے ساتھ کاروباری اعتماد کی حوصلہ افزائی نے جاری چیلنجوں کے درمیان پاکستان کے لیے مثبت اقتصادی نقطہ نظر میں اہم کردار ادا کیا۔ 

ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ اور آؤٹ لک برائے فروری 2024میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چند مہینوں کے اقدامات سے مارکیٹ کا اعتماد بحال ہوا ہے اور معاشی سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے۔

مزید خبریں :