کھیل
Time 06 مارچ ، 2024

کرکٹ میں بولرز کیلئے بہت مشکلات پیدا ہوگئی ہیں، کچھ سپورٹ بھی ضرور ہونی چاہیے: سہیل خان

کرکٹ میں بولرز کیلئے بہت مشکلات پیدا ہوگئی ہیں، کچھ سپورٹ بھی ضرور ہونی چاہیے: سہیل خان

قومی ٹیسٹ کرکٹر سہیل خان نے کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے بولرز کو اسپائکس پہننے سے بھی منع کردیا جائے گا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے کرکٹ میں بولرز کیلئے بہت مشکلات پیدا ہوگئی ہیں، باؤنڈری چھوٹی اور پچ فلیٹ ہوگئیں ہیں، باؤنڈری کم سے کم 70 میٹر ہونی چاہیے، کرکٹ میں بولرز کیلئے کچھ سپورٹ بھی ضرور ہونی چاہیے۔

 سہیل خان کا کہنا تھا کہ خواجہ نافع بہترین بیٹر، فیلڈر ہے، نوجوانوں کیلئے پی ایس ایل بہترین موقع ہے، کھلاڑیوں کو اپنے سینیئروں سے سیکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پختون مداح ہر جگہ ہیں، پشاور میں بھی میچ ہونا چاہیے، خیبرپختونخوا کے شائقین کرکٹ میں بہت جوش و جذبہ ہے۔

سہیل خان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کھلاڑیوں کو بہترین ماحول دیا ہے، اعظم خان منیجر ہیں، مذاق مستی کرتے ہیں، سپورٹ کرتے ہیں۔

اپنے کرکٹ کیرئیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2015 ورلڈ کپ میں اے بی ڈیویلیئرز کی وکٹ سب سے یادگار ہے،اس وقت اے بی ڈیویلیئرز فارم میں تھا، تب ان کی وکٹ لینا اہم تھا۔

مزید خبریں :