26 فروری ، 2012
سڈنی…تین ملکی کرکٹ سیریز کے ایک میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو میچ جیتنے کیلئے253رنز کا ہدف دیا ہے۔ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے سیریز کے 10 ویں میچ میں آسٹریلوی کپتان شین واٹسن نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، کینگروز نے مقررہ پچاس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 252رنز بنائے۔ وارنر 68 ، ویڈ56 اور ڈیوڈ ہسی 54 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ وریندر سہواگ نے 3 جبکہ یادیو اور پراوین کمار نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔