بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی بلڈنگ میں آگ بھڑک اٹھی

جیکولین فرنینڈس ممبئی کے علاقے باندرہ میں رہائش پذیر ہیں جہاں گزشتہ رات بلڈنگ میں آگ لگنے واقعہ پیش آیا/ فوٹو بھارتی میڈیا
جیکولین فرنینڈس ممبئی کے علاقے باندرہ میں رہائش پذیر ہیں جہاں گزشتہ رات بلڈنگ میں آگ لگنے واقعہ پیش آیا/ فوٹو بھارتی میڈیا

بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی بلڈنگ میں آگ بھڑک اٹھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس ممبئی کے علاقے باندرہ میں رہائش پذیر ہیں جہاں گزشتہ رات بلڈنگ میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔

حکام کے مطابق یہ عمارت 17 منزلہ تھی اور اس کی 14 ویں منزل میں آگ لگی جب کہ اداکارہ جیکولین فرنینڈس عمارت کی 15ویں منزل پر رہتی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق آگ کی اطلاعات ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اور آگ بجھانے والا عملہ موقع پر پہنچ گیا جس نے ایک گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پایا جب کہ  آگ کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید خبریں :