بانی پی ٹی آئی کا فتنہ موجود ہے، سیاسی غیر یقینی برقرار رہے گی: رانا ثنا اللہ

بانی تحریک انصاف کا کام ہی ملک میں افراتفری اور سیاسی عدم استحکام برقرار رکھنا ہے: ن لیگی رہنما کی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو— فوٹو: فائل
بانی تحریک انصاف کا کام ہی ملک میں افراتفری اور سیاسی عدم استحکام برقرار رکھنا ہے: ن لیگی رہنما کی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو— فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی (پاکستان تحریک انصاف) کی شکل میں ایک فتنہ موجود ہے جس کا کام ملک میں افراتفری اور سیاسی عدم استحکام برقرار رکھنا ہے، اس لیے اس بات میں کوئی شک نہیں کہ سیاسی غیر یقینی برقرار رہے گی۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں نئی وفاقی کابینہ کی تشکیل سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کابینہ کا اعلان صدارتی انتخاب کے بعد 9 یا 10 مارچ کو ہوجائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ نئی کابینہ میں بھی اسحاق ڈار اہم پوزیشن پر ہوں گے، وہ پوزیشن وزارت خزانہ بھی ہوسکتی ہے اور وزارت خارجہ بھی۔

اپنے مشیر داخلہ ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس بارے میں پارٹی میں بات تو ہوتی رہتی ہے لیکن ان کی رائے یہ ہے کہ جو لوگ منتخب ہوئے ہیں، انہیں یہ ذمے داری دی جائے۔

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا حسین نواز اور حسن نواز بے گناہ ہیں، نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اس کیس میں بَری ہوچکے ہیں، تو اب اُن کے خلاف الزامات کی کوئی وقعت ہی نہیں ہے ۔

مزید خبریں :