16 جنوری ، 2012
کراچی …کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی نے16لاکھ روپے سے زائد بل جمع نہ کرانے پرارکان سندھ اسمبلی کے فلیٹس کی بجلی دوبارہ منقطع کردی۔ترجمان کے ای ایس سی کے مطابق ہفتے کوکاٹی گئی بجلی غیرقانونی طور پرازخود بحال کی گئی تھی۔ ترجمان کے ای ایس سی کے مطابق کلفٹن کے علاقے باتھ آئی لینڈ میں واقع ایم پی اے فلیٹس پر کے ای ایس سی کے 16لاکھ تیس ہزار روپے کے بل واجب الادا ہیں۔کے ای ایس سی انتظامیہ نے واجبات کی وصولی اور نادہندگان کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے دوران ہفتے کے روز ایم پی اے فلیٹس کی بجلی منقطع کی جو غیر قانونی طور پر بحال کر لی گئی تھی۔کے ای ایس سی نے آج ایک بار پھر کارروائی کرتے ہوئے دوبارہ کنکشن منقطع کردیا ہے۔ترجمان کے ای ایس سی کا کہناہے کہ واجبات کی ادائیگی پر بجلی بحال کردی جائیگی۔ذرائع کے مطابق ایم پی ایز کیلئے اس عمارت میں 10فلیٹس ہیں جہاں اراکین سندھ اسمبلی رشیدہ پنہور،گل محمد جاکھرانی،کلثوم چانڈیو سمیت دیگر رہائش پذیر ہیں۔