مخصوص نشستوں کیلئے قانونی جنگ لڑیں گے: علی ظفر

دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کربھرپور احتجاج بھی کریں گے، بانی پی ٹی آئی کو رہا کرانا ہے: رہنما پی ٹی آئی/ فائل فوٹو
دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کربھرپور احتجاج بھی کریں گے، بانی پی ٹی آئی کو رہا کرانا ہے: رہنما پی ٹی آئی/ فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی ظفر نے کہا ہے کہ ہم مخصوص نشستوں کےلیے قانونی جنگ لڑیں گے۔

ایک بیان میں علی ظفر نے کہا کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے خلاف فیصلے کرتا آیا ہے، ہماری مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں کو نہیں مل سکتیں، دوبارہ فہرست دینے کی کوئی قدغن نہیں تھی، صدارتی الیکشن اورسینیٹ الیکشن کوبھی متنازع کردیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا آئی ایم ایف پر زور نہیں چلتا ہم صرف ان سے کہہ سکتے ہیں، ہم نے فیصلہ کرلیا ہے کہ ہر فورم  پر آواز اٹھائیں گے، قانونی جنگ بھی لڑیں گے، پارلیمنٹ میں بھی آواز اٹھائیں گے۔

علی ظفر کا کہنا تھاکہ دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کربھرپور احتجاج بھی کریں گے، بانی پی ٹی آئی کو رہا کرانا ہے، بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے تاکہ ان کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوسکے۔

مزید خبریں :