آصف زرداری کو صدارتی الیکشن میں غیر مشروط سپورٹ کیا ہے: فاروق ستار

مفاہمتی یادداشت کی شاید قانونی حیثیت نہیں ہوتی صرف اخلاقی حیثیت ہوتی ہے: سینئر رہنما ایم کیو ایم/ فائل فوٹو
مفاہمتی یادداشت کی شاید قانونی حیثیت نہیں ہوتی صرف اخلاقی حیثیت ہوتی ہے: سینئر رہنما ایم کیو ایم/ فائل فوٹو

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر فاروق ستار نے کہا ہےکہ  آصف زرداری کو صدارتی الیکشن میں غیر مشروط سپورٹ کیا ہے۔

ایک بیان میں فاروق ستار نے کہا کہ مفاہمتی یادداشت کی شاید قانونی حیثیت نہیں ہوتی صرف اخلاقی حیثیت ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کو وزارت عظمیٰ کے لیے غیر مشروط سپورٹ کیا اور آصف زرداری کو بھی غیرمشروط طورپرسپورٹ کیا ہے۔

خیال رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے صدارتی الیکشن میں آصف زرداری کو ووٹ دینے کا اعلان کا ہے۔

 ملک کے14 ویں صدر کے لیے  پیپلز پارٹی اور حکومت کے حمایت یافتہ امیدوار آصف زرداری ہیں جب کہ ان کا مقابلہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار محمود خان اچکزئی سے ہے۔


مزید خبریں :