پاکستان
Time 29 اپریل ، 2024

اگر عمران خان نےجیل میں ہی رہنا ہےتو ایسی پارلیمنٹ کا حصہ نہیں رہوں گا: حامد رضا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ  حامد  رضا نےکہا  ہےکہ  اگر  بانی پی ٹی آئی عمران خان  نے جیل  میں ہی رہنا ہے تو  ایسی  پارلیمنٹ کا حصہ نہیں رہوں گا۔

اسمبلی استعفوں سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا نےکہا ہےکہ میں کسی پر  اپنا فیصلہ مسلط نہیں کر رہا، جس نے سمجھا  ہے میں کسی پر  اپنا فیصلہ مسلط کر رہا ہوں  وہ  میرا بیان پڑھ لیں۔

صاحبزادہ حامد رضا کے مطابق  میں نے ایک تجویز  پیش کی تھی، فائنل فیصلہ بانی پی ٹی آئی کا ہوگا۔

صاحبزادہ حامد رضا کے مطابق تین ماہ میں ہمیں بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق کوئی چیز  نظر نہیں آرہی،  بانی پی ٹی آئی کے جیل سے باہر آنے کا وقت چار سے چھ ماہ ہوسکتا ہے، اگر  بانی پی ٹی آئی نے جیل میں ہی رہنا ہے تو ایسی پارلیمنٹ کا حصہ نہیں رہوں گا۔

سربراہ سنی اتحاد کونسل کا مزید کہنا تھا کہ میں صرف سیاسی جماعتوں اور حکومت وقت سے ہی مذاکرت کا حامی ہوں۔

مزید خبریں :