پاکستان
27 جنوری ، 2013

وہاڑی میں باراتیوں کی بس ٹینکر سے ٹکرا گئی، 16 افراد زخمی

وہاڑی … وہاڑی میں ملتان روڈ پر باراتیوں کو لے جانے والی بس آئل ٹینکر سے ٹکر ا گئی، حادثے میں 4 خواتین سمیت16افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق باراتیوں سے بھری بس عارف والا سے ڈیرہ غازی خان جارہی تھی کہ ٹھنگی کے قریب سامنے سے آنے والے آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں 4 خواتین سمیت 16 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال وہاڑی منتقل کردیا گیا ہے، جہاں معمولی زخمی 8 افراد کو طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :