27 جنوری ، 2013
کراچی … اہلسنت والجماعت کے کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف کراچی میں یوم احتجاج منایا گیا۔ کراچی میں لسبیلہ، ناگن چورنگی، لی مارکیٹ اور قائد آباد میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے جس میں مقررین نے خیرپور میں تحفظ اہلسنت ریلی پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ لسبیلہ پر مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے اہلسنت والجماعت کراچی کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر محمد فیاض نے کہا کہ میر پورخاص میں اہلسنت والجماعت کے کارکن کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے، حکومت ملک بھر میں اہلسنت کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہی ہے، روزانہ اہلسنت والجماعت کے کارکنوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایاجارہا ہے لیکن اب تک کسی دہشت گرد کو گرفتار نہیں کیا گیا۔