پاکستان
27 جنوری ، 2013

بہاولپور کے عوام تخت لاہور سمیت کسی کے نیچے نہیں آنا چاہتے، محمد علی درانی

بہاولپور کے عوام تخت لاہور سمیت کسی کے نیچے نہیں آنا چاہتے، محمد علی درانی

بہاولپور … سابق وفاقی وزیر و سینیٹر محمد علی درانی نے نئے صوبے بنانے کیلئے پارلیمانی کمیشن کی سفارشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہاولپور کے عوام تخت لاہور سے نکل کر کسی اور تخت کے نیچے نہیں آنا چاہتے۔ بہاولپور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد علی درانی نے کہا کہ پارلیمانی کمیشن کی سفارشات کے خلاف بہت جلد احتجاجی تحریک چلائیں گے، احتجاج کے دوران شٹر ڈاوٴن کے ساتھ ساتھ ریلوے ٹریک بھی بلاک کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیشن اپنی آئینی حیثیت کھوچکا ہے، تمام محب وطن سیاسی جماعتیں فوری طور پر بہاولپور صوبہ کی بحالی کیلئے نئی قرار داد اسمبلی میں پیش کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ بہاولپور کے عوام پنجاب سے کٹ کر جنوبی پنجاب کا حصہ نہیں بنیں گے۔ پریس کانفرنس میں چیمبر آف کامرس، وکلاء اور انجمن تاجران کی تنظیموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

مزید خبریں :