پاکستان
27 جنوری ، 2013

بلوچستان کے متاثرین کی گھروں کو واپسی تک انتخابات بے معنی ہونگے، طلال بگٹی

بلوچستان کے متاثرین کی گھروں کو واپسی تک انتخابات بے معنی ہونگے، طلال بگٹی

اسلام آباد … جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ طلال اکبر بگٹی نے کہا ہے کہ جب تک بلوچستان میں متاثرین اپنے گھروں کو واپس نہیں جاتے، انتخابات بے معنی ہوں گے۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان حالت جنگ میں ہے، قتل عام جاری ہے۔ بلوچستان کے حالات مشرقی پاکستان سے زیادہ خراب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ گورنر بلوچستان مشرف کی باقیات میں سے ہی، بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے گورنر کے پاس سامری جادوگر کی چھڑی نہیں ہے۔ طلال بگٹی نے کہا کہ بلوچستان سے فوج، ایف سی اور خفیہ ہاتھوں کا کردار ختم کرنا چاہئے۔

مزید خبریں :