پاکستان
27 جنوری ، 2013

کراچی میں ووٹروں کی تصدیق، فوجی عملے کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ

کراچی میں ووٹروں کی تصدیق، فوجی عملے کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ

کراچی … الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کراچی میں ووٹروں کی گھر گھر تصدیق کا 70 فیصد کام 2 ہفتے میں مکمل کرلیا جائے گا، معاونت کیلئے فوجی عملے کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں شفاف انتخابات کرانے کیلئے الیکشن کمیشن نے اہم اقدامات کئے ہیں۔ کراچی میں گھرگھر ووٹرز کی تصدیق کیلئے الیکشن کمیشن اور فوج کے درمیان بات چیت ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ انتخابی فہرستوں کی تصدیق کے عمل کیلئے کل سے فوجی عملے کی تعداد بڑھائی جائے گی۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ووٹروں کی گھر گھر تصدیق کا 70 فیصد کام 2 ہفتے میں مکمل کرلیا جائے گا۔

مزید خبریں :