پاکستان
27 جنوری ، 2013

جیو نیوز کی خبر پر نوٹس، ٹھٹھہ میں تاریخی قبریں کھودنے کیخلاف مقدمہ درج

جیو نیوز کی خبر پر نوٹس، ٹھٹھہ میں تاریخی قبریں کھودنے کیخلاف مقدمہ درج

ٹھٹھہ … ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ نے کہا ہے کہ پیر میراں میں تاریخی قبرستان میں خزانے کی تلاش کیلئے قبریں کھودنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ جیو نیوز پر ٹھٹھہ کے قدیم قبرستان پیر میراں میں نامعلوم افراد کی جانب سے خزانے کی تلاش میں قبریں کھودنے کی خبر کا نوٹس لے لیاگیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد نواز سوہو، ڈائریکٹر جنرل ثقافت اور ماہرین آثار قدیمہ نے پیر میراں قبرستان کا دورہ کرکے کھودی ہوئی قبروں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ نے کہا کہ قدیم قبروں کو کھودنے والے شرپسندوں کے خلاف مقدمہ درج کرلئے گئے، اور قبرستان میں پولیس چوکی قائم کریں گے۔ ڈائریکٹر جنرل ثقافت ڈاکٹر مانجھی کا کہنا تھا کہ حکومت سے پیرمیراں قبرستان کوآثار قدیمہ کی فہرست میں شامل کرنے کی سفارش کی جائے گی۔

مزید خبریں :