پاکستان
27 جنوری ، 2013

چمن: بھتاخوری کیخلاف ٹرک ڈرائیوروں کا احتجاج، کوئٹہ شاہراہ بند

چمن: بھتاخوری کیخلاف ٹرک ڈرائیوروں کا احتجاج، کوئٹہ شاہراہ بند

چمن … مسلح افراد کی جانب سے بھتا لینے کے خلاف افغانستان جانے والے ٹرک ڈرائیوروں کا چمن میں احتجاج جاری ہے، جس سے کوئٹہ چمن مرکزی شاہراہ بند ہوگئی، قبائلیوں نے مسافر ٹرین کوروک لیا، ٹرین پر فائرنگ بھی کی گئی۔ کراچی سے تجارتی مال افغانستان لے جانے والے ٹرک مالکان کا کہنا ہے کہ قلعہ عبداللہ کے مقام پر مسلح گروپ ان سے بھتا لیتا ہے اور نہ دینے کی صورت میں مال سے بھرے ٹرک چھین لئے جاتے ہیں، اس لئے ٹرانسپورٹرز نے افغانستان کو تجارتی مال کی ترسیل غیر معینہ مدت تک بند کردی ہے۔ ڈرائیوروں نے رکاوٹیں کھڑی کر کے کوئٹہ چمن شاہراہ کو بند کررکھاہے۔ ادھر ژالہ بند کے علاقے سے مسلح افراد نے 2 مال بردار ٹرک چھین لئے، جس پر مقامی قبائلیوں نے احتجاجاً چمن آنے والی مسافر ٹرین کو روک لیا۔ ڈرائیور نے ٹرین پیچھے لے جانے کی کوشش کی تو نامعلوم افراد نے ٹرین پر فائرنگ کردی، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ بشیر احمد بنگلزئی نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر قلعہ عبداللہ سہیل احمد کو معطل کردیا اور قبائلیوں کو یقین دلایا ہے کہ بھتا خوروں کے خلاف جلد ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے گا۔

مزید خبریں :