27 جنوری ، 2013
لاہور…پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ چودھری نثار نے جھوٹ بولنے میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔ لاہور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے راجا ریاض نے بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے صوبوں کے کمیشن کیلئے اسپیکر پنجاب اسمبلی سے 2 نام مانگے جو آج تک نہیں دیئے گئے۔راجا ریاض کے مطابق انہوں نے خود بھی اسمبلی کے فلور پر بھی کئی مرتبہ نام بھجوانے کا مطالبہ کیا لیکن ن لیگ ہٹ دھرمی پر قائم رہی۔ مسلم لیگ ن نے ثابت کر دیا کہ وہ بہاولپور جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی دشمن ہے۔