پاکستان
27 جنوری ، 2013

انصارالاسلام اور تحریک طالبان میں جھڑپیں،ہلاکتیں71ہو گئیں

خیبر ایجنسی…خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں گزشتہ تین دنوں سے کالعدم انصار الاسلام اور تحریک طالبان پاکستان کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں، جس میں اب تک 71 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں سیکورٹی ذرائع کے مطابق وادی تیراہ کے دور افتادہ علاقے میدان میں کالعدم تحریک طالبان اور کالعدم انصار الاسلام کے درمیان گزشتہ تین دنوں سے جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جھڑپوں میں اب تک 71 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔ بھاری ہتھیاروں کے استعمال کے باعث سینکڑوں خاندان محفوظ مقام کی جانب نقل مکانی کرچکے ہیں۔ذرائع کے مطابق کالعدم انصار الاسلام مقامی تنظیم ہے اور وہ تحریک طالبان کو اپنے علاقے میں ٹھکانے دینے کو تیار نہیں۔ جبکہ تحریک طالبان وادی تیراہ میں اپنے لیے محفوظ ٹھکانوں کی تلاش میں ہیں یہی وجہ ہے کہ دونوں کے درمیان تصادم جاری ہے۔ انصارالاسلام کا کہنا ہے کہ وہ تحریک طالبان کی پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی حمایت نہیں کرتے اسی لیے وادی تیراہ میں ان کے خلاف مزاحمت کررہے ہیں ۔

مزید خبریں :