پاکستان
27 جنوری ، 2013

ڈیرہ بگٹی میں ایف سی بر وقت کارروائی ،بم ناکارہ بنادیا

ڈیرہ بگٹی … ڈیرہ بگٹی کے علاقے ڈوئی نالہ میں ایف سی نے کارروائی کرکے 13 کلو دھماکا خیز مواد اور دیسی ساختہ بم برآمد کرلیا گیا۔ ترجمان ایف سی بلوچستان نے بتا یا کہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے ڈوئی نالہ میں نامعلوم افراد نے 13 کلو دھماکا خیز مواد اور دیسی ساختہ بم نصب کر رکھا تھا۔ ایف سی کے عملے نے اطلاع ملنے پر دھماکا خیز مواد اوربم برآمد کرلیا، بم اور دھماکا خیز مواد کوناکارہ بنادیاگیا۔

مزید خبریں :