پاکستان
27 جنوری ، 2013

احمد پور سیال میں زمین کا تنازع،بیوی پر تیل چھڑک کرآگ لگا دی

ملتان…احمد پور سیال کی رہائشی خاتون پر اس کے شوہر نے زمین کے تنازع پر مبینہ طور پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی، خاتون کو تشویش ناک حالت میں نشتر اسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا ہے۔ متاثرہ خاتون کی ماں کے مطابق اس کی بیٹی عاصمہ بی بی کا اس کے شوہر اظہر سے کئی ماہ سے ایک بیگا زمین کا تنازع چل رہا تھا، چند روز قبل اس کا شوہر تنازع ختم کرکے اسے اپنے گھر لے گیا جہاں اس نے اپنے بھائی اور دیگر گھر والوں کی مدد سے اپنے ڈھائی سالہ بچے کی ماں پر مبینہ طور پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی جس سے وہ بری طرح جھلس گئی، عاصمہ کو برن یونٹ نشتر اسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کے مطابق عاصمہ 95 فیصد جھلس گئی ہے

مزید خبریں :