پاکستان
27 جنوری ، 2013

کوئٹہ میں تحریب کاری کی کوشش ناکام،سائیکل میں نصب بم ناکارہ بنادیا گیا

کوئٹہ میں تحریب کاری کی کوشش ناکام،سائیکل میں نصب بم ناکارہ بنادیا گیا

کوئٹہ…کوئٹہ کے سریاب روڈپر تحریب کاری کی کوشش ناکام،سائیکل پر نصب آٹھ کلو وزنی بم برآمد کرکے ناکارہ بنادیا گیا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے سریاب روڈ پر کیچی بیگ کے مقام پر سائیکل پر دودھ کے کین میں ٹائم بم نصب کرکے اسے سٹرک پرکھڑا کردیا۔مشکوک سائیکل کے کھڑے ہونے کی اطلاع پر پولیس نے بم ڈسپوزل اسکورڈ کو طلب کیا جبکہ کیچی بیگ کے مقام پر شاہراہ کو بھی ٹریفک کیلئے بند کردیا۔بم ڈسپوزل اسکوارڈ نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد بم کو ناکارہ بنادیا۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق بم آٹھ کلو وزنی تھا اور اسکے پھٹنے سے کافی تباہی ہو سکتی تھی، بم ناکارہ بنانے کے بعد سریاب روڈ کوکلیئر کردیا گیا۔

مزید خبریں :