27 جنوری ، 2013
لاہور…لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کیلئے لاہور میں شمعیں روشن کی گئیں۔لاہور پریس کلب کے باہر نجی تنظیم کے زیر اہتمام مظاہرہ کیا گیا۔ شرکا نے شہدا کے لئے شمعیں روشن کی۔ مظاہرین نے پاک بھارت تعلقات پرامن رکھنے کیلئے دونوں حکومتوں کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن اس خطے کے لئے بہت اہم ہے۔