27 جنوری ، 2013
لاہور…اسلام آباد میں نیب افسر کامران فیصل کی ہلاکت کے خلاف ان کی بہن ، رشتہ داروں اور سول سوسائٹی کے ارکان نے لاہور میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔لبرٹی چوک میں ہوئے مظاہرے میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ انہوں نے حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی بھی کی۔ مظاہرین نے کامران فیصل کی ہلاکت میں ملوث قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ کامران فیصل کو قتل کیا گیا ہے اور قاتلوں کو بچانے کے لیے خودکشی کا رنگ دیا جارہا ہے۔