گرلڈ فش سینڈوچ، افطاری کے دسترخوان پر کچھ نیا ٹرائی کریں


افطاری کے دسترخوان پر مچھلی کا اضافہ بھی اچھا انتخاب ہوسکتا ہے/فوٹوفائک
 افطاری کے دسترخوان پر مچھلی کا اضافہ بھی اچھا انتخاب ہوسکتا ہے/فوٹوفائک 

اس بار کیوں کہ ماہ رمضان میں زیادہ گرمی نہیں تو افطاری کے دسترخوان پر مچھلی کا اضافہ بھی اچھا انتخاب ہوسکتا ہے ،  چکن یا بیف سینڈوچ تو ہر گھر میں بنتے ہی رہتے ہیں۔

تو آئیے آج بات کرتے ہیں افطاری کیلئے نئی ریسیپی پر 

اجزاء

مچھلی کے قتلے ۔چار عدد

براؤن بریڈ۔ چار سلائسز

نمک۔ حسب ذائقہ

پسا ہوا لہسن ۔ایک چائے کا چمچ

کٹی ہوئی لال مرچ ۔ایک چائے کا چمچ

لیموں کا رس۔ دو کھا نے کے چمچ

ٹماٹر۔ حسب ضرورت

مایونیز۔ آدھی پیالی

مسٹر ڈ پیسٹ ۔آدھا چائے کا چمچ

چلی سوس ۔دو کھانے کے چمچ

سلاد کے پتے۔ حسب ِضرورت

کوکنگ آئل ۔حسبِ ضرورت

ترکیب

مچھلی کو صاف دھو کر نمک ،لہسن ،لال مرچ اور لیموں کے ساتھ میرینیٹ کر لیں ، پھر انھیں گرل پین پر کوکنگ آئل ڈالتے ہوئے گرل کرلیں ۔

مایونیز میں مسٹرڈ پیسٹ اور چلی سوس ڈال کر ملائیں اور ڈبل روٹی کے سلائسز پر لگا لیں ۔

 پہلے سلائس پر سلاد کا پتہ رکھیں پھر گرلڈ مچھلی کورکھیں ٹماٹر کے قتلے رکھ کر دوبارہ مچھلی رکھیں اور اوپر سے دوسرے سلائس سے بند کر دیں ۔

مزید خبریں :