کراچی: غیرقانونی چیکنگ پر ٹریفک پولیس کے 17 افسران اور اہلکار معطل

معطل اہلکاروں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی بھی شروع کردی گئی: ترجمان ٹریفک پولیس— فوٹو:فائل
معطل اہلکاروں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی بھی شروع کردی گئی: ترجمان ٹریفک پولیس— فوٹو:فائل

کراچی میں غیرقانونی چیکنگ پر ٹریفک پولیس کے 17 افسران اور اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ٹریفک نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کی غیرقانونی چیکنگ پر ایکشن لیا۔

ترجمان نے بتایاکہ ایس او محمود آباد سمیت 17 افسران و اہلکاروں کو معطل کردیا گیا اور انہیں پولیس لائن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔

معطل اہلکاروں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی بھی شروع کردی گئی۔

ترجمان کے مطابق محمود آباد کے اہلکار ایکسپریس وے اور کاز وے پرچیکنگ کرتے تھے اور انہیں وارننگ بھی دی گئی تھی۔ 

اس حوالے سے ڈی آئی جی ٹریفک کا کہناتھاکہ چالان آفیسر بغیر باڈی کیمرے کے چالان نہیں کریں گے اور ٹریفک پولیس اہلکار شہریوں کو بلاوجہ تنگ نہ کریں۔

مزید خبریں :