فیصل واوڈا نے سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے

(ن) لیگ نے پرویز رشید، طلال چوہدری اور ناصر بٹ کو بھی کاغذات جمع کرانے کی ہدایت کردی/ فائل فوٹو فیصل واوڈا
(ن) لیگ نے پرویز رشید، طلال چوہدری اور ناصر بٹ کو بھی کاغذات جمع کرانے کی ہدایت کردی/ فائل فوٹو فیصل واوڈا

لاہور:  سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے۔

سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے پی ٹی آئی رہنما ولید اقبال نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے جب کہ سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں۔

(ن) لیگ کے ڈاکٹر سعید الٰہی نے سینیٹ کی ٹیکنوکریٹ کی نشست کےلیےکاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں جب کہ (ن) لیگ کے پرویز رشید کو بھی سینیٹ میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ مسلم لیگ (ن) نے ناصربٹ اورطلال چوہدری کوبھی سینیٹ کیلئےکاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے فروغ نسیم، فرحان چشتی، شبیر قائم خانی، ہمایوں عثمان، ابو بکر صدیقی اور روف صدیقی بھی کاغذات جمع کرائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ایم کیو ایم چند دنوں میں سینیٹر کے ٹکٹ سے متعلق فیصلہ کرے گی۔

واضح رہے کہ سینیٹ انتخاب 2 اپریل کو ہوں گے جس کے لیے کاغذات نامزدگی 15 سے 16 مارچ تک جمع کرائے جاسکیں گے۔

مزید خبریں :