رمضان کے پہلے ہفتے میں مہنگائی مزید بڑھ گئی

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا—فوٹو: فائل
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا—فوٹو: فائل 

ملک میں رمضان المبارک کے پہلے ہفتے کے دوران مہنگائی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اداریہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک کے پہلے ہفتے کے دوران مہنگائی میں 1.35 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ 

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ایک ہفتے کے دوران کیلے 22 فیصد، ٹماٹر 22 فیصد اور انڈے 7 فیصد سے زیادہ مہنگے ہوئے۔

ادارہ شماریات نے بتایاکہ پیاز کے نرخ میں بھی 6 فیصد تک اضافہ ہوا جبکہ لہسن، مٹن، بیف اور مرغی کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے۔

رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی سالانہ شرح 32.89 فیصد تک پہنچ گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک سال میں لہسن کی قیمت 60 فیصد تک بڑھی، سالانہ بنیاد پرٹماٹر 185 فیصد جبکہ پیاز 90 فیصد مہنگے ہوئے، گڑ 41 فیصد، چینی کے دام بھی 37 فیصد بڑھ گئے۔

مزید خبریں :