17 مارچ ، 2024
بارکھان کوہلو سرحدی پہاڑی سلسلے کوہ جاندران کے جنگلات میں آگ لگ گئی۔
مقامی ذرائع کے مطابق دوپہر سے پہاڑی علاقے میں لگی آگ نے شدت اختیارکرلی اور آتشزدگی سے نایاب جڑی بوٹیوں، قیمتی درختوں اور جنگلی حیات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایاکہ آگ لگنے سے قریب واقع آبادی کو بھی خطرہ لاحق ہے۔
رہائشیوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طورپرآگ پرقابوپانے کیلئے اقدامات کیےجائیں۔
کوہلیو لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ جس ایریا میں لگی ہے وہ ضلع بارکھان انتظامیہ کے زیرانتظام علاقہ ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کوہلوکےجنگلات میں آگ پرفوری قابو پانےکی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ آگ پرقابوپانےکیلئےہنگامی اقدامات کرے اور پی ڈی ایم اے سے مددحاصل کی جائے۔
ان کا کہنا تھاکہ آبادی کو محفوظ مقامات پرمنتقل کرنے کے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔