دنیا
Time 27 اپریل ، 2024

کولمبیا یونیورسٹیوں نے صیہونیوں کیخلاف نعروں پر طلبہ کو خبردار کردیا

صیہونیوں کو جینے کا حق نہیں کا نعرہ لگانے والے طلبہ کو جامعہ سے نکال دیا جائے گا: کولمبیا یونیورسٹی/ فائل فوٹو
صیہونیوں کو جینے کا حق نہیں' کا نعرہ لگانے والے طلبہ کو جامعہ سے نکال دیا جائے گا: کولمبیا یونیورسٹی/ فائل فوٹو

امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی نے اعلان کیا ہے کہ’ صیہونیوں کوجینے کا حق نہیں' کا نعرہ لگانے والے طلبہ کو جامعہ سے نکال دیا جائے گا۔

امریکی میڈیا کے مطابق  کولمبیا یونیورسٹی کے طالبعلم خیمانی جیمز نے کہا تھا کہ صیہونیوں کو جینے کا حق نہیں، اسرائیل صیہونیوں کا منصوبہ ہے جو امن کےخلاف ہے۔

تاہم اب کولمبیا یونیورسٹی نے اعلان کیا ہے کہ صیہونیوں کو جینے کا حق نہیں' کا نعرہ لگانے والے طلبہ کو جامعہ سے نکال دیا جائے گا۔

امریکی میڈیا کے مطابق  کولمبیا یونیورسٹی کی سینیٹ نے انتظامیہ کے خلاف تحقیقات کامطالبہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف طلبہ کے مظاہرے جاری ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف مظاہروں میں گرفتار مظاہرین کی تعداد 550 تک جا پہنچی ہے۔

مزید خبریں :