گھوٹکی اور کشمور میں ڈاکوؤں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیلئے آئی جی سندھ کو خط

ڈاکوؤں کے پاس جدید ہتھیار ہیں اور وہ کھلے عام پولیس کو دھمکیاں دے رہے ہیں: ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا خط میں اظہار تشویش— فوٹو: فائل
ڈاکوؤں کے پاس جدید ہتھیار ہیں اور وہ کھلے عام پولیس کو دھمکیاں دے رہے ہیں: ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا خط میں اظہار تشویش— فوٹو: فائل

گھوٹکی اور کشمور کے درمیان آباد ڈاکوؤں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیلئے سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) گھوٹکی نے آئی جی سندھ کو خط لکھ دیا۔

اپنے خط میں ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ڈاکوؤں کے پاس جدید ہتھیار ہیں اور وہ کھلے عام پولیس کو دھمکیاں دے رہے ہیں، ڈاکوؤں سے مقابلے کیلئے پولیس کو ملٹری گریڈ کے ہتھیاروں کی ضرورت ہے۔

ایس ایس پی گھوٹکی نے آئی جی سندھ کو لکھے گئے خط میں مزید کہا کہ ڈاکوؤں کا جاگیرانی اور شر گینگ کشمور اور گھوٹکی کے درمیان کچے میں آباد ہے، ڈاکو مقامی تاجروں سے بھتہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ڈاکو گھوٹکی کندھ کوٹ پل کی تعمیر میں بھی رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں اور اغوا کی وارداتیں بڑھ رہی ہیں۔

آئی جی سندھ کو لکھے خط میں انور کھیتران نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکوؤں کے خلاف کچے میں بڑے پیمانے پر مشترکہ آپریشن کی فوری ضرورت ہے۔

مزید خبریں :