بلاول کیساتھ بیٹھیں گے تو نجکاری پر بات چیت کریں گے: مصدق ملک

دنیا کی بہترین پریکٹس کو اپناتے ہوئے پی آئی اے کی نجکاری کرنا ہوگی، دنیا میں کہیں بھی ریاستیں ائیرلائن چلاتی ہیں نا کاروبارکرتی ہیں: وفاقی وزیر— فوٹو:فائل
دنیا کی بہترین پریکٹس کو اپناتے ہوئے پی آئی اے کی نجکاری کرنا ہوگی، دنیا میں کہیں بھی ریاستیں ائیرلائن چلاتی ہیں نا کاروبارکرتی ہیں: وفاقی وزیر— فوٹو:فائل 

وزیرپیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی بہتری کیلئے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) ہویا ورلڈ بینک جس سے بھی بات ہوگی وہ اپنی نسلوں کوبچانے کیلئے ہوگی۔

پروگرام جیوپاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک کاکہنا تھاکہ آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کی قسط پربات کرتے ہیں لیکن دو ارب ڈالر تو صرف پی آئی اے کھاچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کی بہترین پریکٹس کو اپناتے ہوئے پی آئی اے کی نجکاری کرنا ہوگی، دنیا میں کہیں بھی ریاستیں ائیرلائن چلاتی ہیں نا کاروبارکرتی ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ نجکاری کے معاملے پر جس وقت بھی چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول کے ساتھ بیٹھیں گے تو راستہ نکل آئےگا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ اپریل سے ستمبر تک 35 ہزار میگاواٹ بجلی کی ضرورت ہے، سردیوں میں بجلی کی ڈیمانڈ بڑھانے کی پالیسی مرتب کررہے ہیں اور تجویزہےکہ سردیوں میں بجلی کی قیمت کم کردی جائے تاکہ استعمال بڑھ جائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پی پی پی کی رہنما شیری رحمان نے پی آئی اے کی نجکاری کے فیصلے کو مسترد کردیا تھا.

مزید خبریں :