کھیل
26 فروری ، 2012

تین ملکی سیریز:آسٹریلیا نے بھارت کو 87 رنز سے ہرادیا

تین ملکی سیریز:آسٹریلیا نے بھارت کو 87 رنز سے ہرادیا

سڈنی…تین ملکی سیریز کے ایک میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 87رنز سے شکست دے دی۔ آسٹریلیا نے میچ جیتنے کیلئے 253 رنز کا ہدف دیالیکن بھارت کی پوری ٹیم165بناکر آؤٹ ہوگئی۔ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے سیریز کے 10 ویں میچ میں آسٹریلوی کپتان شین واٹسن نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، کینگروز نے مقررہ پچاس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 252رنز بنائے۔ وارنر 68 ، ویڈ56 اور ڈیوڈ ہسی 54 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ وریندر سہواگ نے 3 جبکہ یادیو اور پراوین کمار نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں بھارتی ٹیم ابتداء ہی سے مشکلات کی شکار نظر آئی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا، یوں پوری ٹیم39.3 اوورز میں 165رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

مزید خبریں :