28 جنوری ، 2013
اسلام آباد…چیئر مین نیب فصیح بخاری نے صدر زرداری کو خط تحریر کیا جس میں ان کا کہنا ہے کہ نیب پر میڈیا اور دوسرے اداروں کا دباوٴ رہا تو مستعفی ہونے پر مجبور ہوجاؤنگا،خط کے مطابق نیبچیئر مینفصیح بخاری لکھتے ہیں کہ مختلف نوٹس مل رہے ہیں، ادارے کے اہلکاروں پر دباؤ ہے،نیب اہلکار اپنی آزادی کھو سکتے ہیں، آزادنہ تحقیقات بھی متاثر ہوسکتی ہیں،قانون پرعمل درآمد کا پابند ہوں،جو بھی مجرمانہ سرگرمی میں ملوث ہوگا، اس کیخلاف کارروائی سے نہیں ہچکچاوٴں گا۔نیب کی تحقیقات پر نگاہ رکھی جارہی ہے،جبکہ مسائل اتنے زیادہ ہیں کہ نیب کے کام ٹھیک نہیں کیے جاسکتے،خط ایسے وقت لکھ رہا ہوں جب عوام شفاف انتخابات کا انتظار کررہے ہیں۔خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ نیب نے 25 ارب روپے ریکور کئے، مزید رقم کی واپسی کا کام جاری ہے۔