28 جنوری ، 2013
لاہور…تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ نگراں سیٹ اپ متفقہ اور غیرجانبدار نہ بنا تو سڑکوں پر نکل آئیں گے،مسلم لیگ ن کے دھرنے میں شرکت کا سوچ بھی نہیں سکتے ،صوبہ بہاولپور جنوبی پنجاب کا اعلان سیاسی اسٹنٹ کے سوا کچھ نہیں،لاہور میں پارٹی کے سنٹرل میڈیا سنٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی کارکردگی کا معیار بہتر نہیں ،، دونوں بڑی پارٹیاں انتخابی قوانین کی پابندی نہیں کر رہیں،ان کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت متفقہ اور غیرجانبدار ہونی چاہیے،عاصمہ جہانگیر نگراں وزیر اعظم کیلئے پورا نہیں اترتیں ،ن لیگ کی جانب سے عاصمہ کی حمایت پر افسوس ہے ،ان کا کہنا تھا کہ ، وہ آئین اور آئین اور جمہوریت کیلئے ضرور سڑکوں پر نکلیں گے ،سب مل جائیں پھر بھی الیکشن جیت کر دکھائیں گے ،ان کا کہنا تھا کہ کسی سیاسی جماعت کا سربراہ غیرجانبدار نہیں رہ سکتا ،صدر زرداری کی موجودگی میں شفاف الیکشن ممکن نہیں، نگراں سیٹ اپ بنتے ہی انہیں صدارت چھوڑ دینی چاہیے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ لانگ مارچ کے بجائے جمہوری طریقے سے تبدیلی کے حامی ہیں،ن لیگ کے دھرنے میں شرکت کا سوچ بھی نہیں سکتے،ن لیگ کیساتھ پل کب کا ٹوٹ چکا ،دوبارہ نہیں بن سکتا،ان کا کہنا تھا کہ صوبہ بہاولپور جنوبی پنجاب کا اعلان الیکشن اسٹنٹ ہے ، پارٹیوں کی مقبولیت کے گراف اوپر نیچے آتے جاتے ہیں ،ن لیگ کا گراف بھی 62سے 32 پر آیا ۔