28 جنوری ، 2013
خانیوال …خا نیوال میں مخبر ی کے شبے میں با پ بیٹے کو قتل کرنے والا اشتہاری ملزم کو تین ساتھیوں سمیت گرفتارکر لیا گیا ۔اشتہاری ملزم عارف عرف عا رفی لک کے سر کی قیمت 4لا کھ روپے مقرر ہے۔ریجنل پولیس آفیسر ملتان محمد عامر ذوالفقار خان نے ڈی پی او آفس خانیوا ل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان سے 5 ہینڈ گرنیڈ اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا ۔ آرپی او کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ اشتہاری ملزمان نواں شہر کے علاقے میں اللہ دتہ لک کے گھر پر موجود ہے جس پر پولیس نے کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد اللہ د تہ لک کے ڈیرے سے قتل ڈکیتی اور اسلحہ کے زور پر وارداتیں کر نے والا خطر نا ک گینگ کا سر غنہ اور انتہا ئی مطلو ب اشتہا ری ملز م عا رف عر ف عا رفی لک اور اس کے تین ساتھیوں کو گرفتار کرلیا گیا، جبکہ اس کے دیگر سا تھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ آر پی او کے مطابق عا رفی لک نے پو لیس کو مخبری کے شبہ میں چند دن قبل با پ بیٹے کو گھر میں گھس کر قتل کر دیا تھا اور حکومت پنجاب نے اس کے سر کی قیمت چار لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔