28 جنوری ، 2013
کراچی…الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب میں 18فروری کو ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے الیکشن ٹریبونلز قائم کردیئے۔ الیکشن کمیشن اعلامیے کے مطابق سندھ میں ضمنی انتخاب کے لیے سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس فیصل عرب اور جسٹس نعمت اللہ پر مشتمل الیکشن ٹریبونل قائم کیا گیا ہے۔پنجاب میں ضمنی انتخاب کیلئے جسٹس صغیر احمد قادری اور جسٹس محمد قاسم خان پر مشتمل ٹریبونل قائم کیا گیا ہے۔ پنجاب کی ایک اور سندھ کی چھ نشستوں پر ضمنی انتخاب 18فروری کو ہو گا۔