پاکستان
28 جنوری ، 2013

ایچ ای سی کو 40 ارب دیتے ہیں،احتساب بھی ہو نا چاہیئے،شیخ وقاص

ایچ ای سی کو 40 ارب دیتے ہیں،احتساب بھی ہو نا چاہیئے،شیخ وقاص

اسلام آباد…ایجوکیشن اور ٹریننگ کے وفاقی وزیر شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ترمیمی بل سے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی خود مختاری متاثر نہیں ہو گی ، اسے سالانہ 38 سے 40 ارب روپے دیتے ہیں، احتساب بھی ہونا چاہیئے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ کے وفاقی وزیر شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ان کا چیئرمین ایچ ای سی سے کوئی اختلاف نہیں اور وہ کمیشن کی خود مختاری کے حامی ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان 2015تک میلینئم ڈویلپمنٹ گولز حاصل نہیں کر پائے گا ، کیوں کہ فنڈز کی کمی اور سیکیورٹی مسائل رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ صدر آصف علی زرداری اپریل میں امریکا جارہے ہیں اور وہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور ورلڈبینک کے سربراہ سے ملاقاتوں میں میلینئم ڈیولپمنٹ گولز ٹو پر بات کریں گے اور پاکستان اس پروگرام میں تعلیم کو سر فہرست رکھے گا۔ایک سوال پر شیخ وقاص نے کہا کہ ایچ ای سی کے چیئرمین جاوید لغاری کا وفاقی وزیر کا رتبہ ختم ہونے سے کمیشن کی کار کردگی متاثر نہیں ہو گی۔

مزید خبریں :