پاکستان
28 جنوری ، 2013

گورنروں کی برطرفی کا مطالبہ مضحکہ خیز ہے،منظور وٹو

گورنروں کی برطرفی کا مطالبہ مضحکہ خیز ہے،منظور وٹو

لاہور…پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو کا کہنا ہے کہ نئے صوبے کے بارے میں پارلیمانی کمیشن کی سفارشات حتمی نہیں ، عوام کے مطالبے پر ان میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میاں منظوروٹو نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے پارلیمانی کمیشن کی رپورٹ کی مخالفت کر کے ثابت کردیا ہے کہ وہ نئے صوبے بنانے میں مخلص نہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو دوسرے صوبوں کے معامالات میں مداخلت کا حق نہیں،گورنروں کی برطرفی کا مطالبہ مضحکہ خیز ہے۔اس موقع پر شیخوپورہ اور قصور کے تاجروں اور ن لیگ کے رہنماء محسن علی جہانگیر نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان بھی کیا۔

مزید خبریں :