28 جنوری ، 2013
اسلام آباد…صدر آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک اور وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔صدارتی ترجمان کے مطابق ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات کے دوران وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے ملک میں امن و امان کی صورتحال پر صدر مملکت کو بریفنگ دی۔وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے بھی صدر زرداری سے ملاقات کی اور مختلف ممالک ، خصوصا ًحالیہ کشیدگی کے تناظر میں بھارت کے ساتھ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر پاک امریکا تعلقات،پاک افغان امور اور خطے کی صورتحال پر بھی مشاورت کی گئی۔