28 جنوری ، 2013
لاہور … لاہور کے علاقے سید پور میں ناخلف بیٹے نے 80 سالہ باپ کو گلا دبا کر قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ لاہور میں قتل کی واردات ملتان روڈ پر سید پور کے علاقے میں پیش آئی ، پولیس کے مطابق ملزم فقیر حسین پیسے نہ ملنے پر اپنے والد محمد حسین کے خلاف غصے میں آگیا، ناخلف بیٹے نے والد کو گلا دبا کر ہلاک کرنے کے بعد لاش کو کمرے میں ہی دبا دیا، بو پھیلنے پر محلے داروں نے پولیس کو اطلاع دی گئی جس کے بعد کمرے کا فرش کھود کر لاش برآمد کرلی گئی۔ ذرائع کے مطابق فقیر حسین نے 10 سال پہلے کسی بات پر اپنی ماں کو بھی قتل کر دیا تھاتاہم 10 سال بعد باپ نے بیٹے کو معاف کر دیا تھا ۔ ملزم فقیر حسین واردات کے روز سے ہی غائب ہے، پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔